خضدار: قیمتی معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

219

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح 11:00 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے وڈھ ڈھکلو میں قیمتی پتھر و معدنیات لے جانے والی دو گاڑیوں پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑیوں اور ان میں لدے سامان کو نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ تاہم ڈرائیوروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔