خاران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

103

بلوچستان کے ضلع خاران میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، واقعہ وڈھ چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں فورسز نے ناکہ بندی کے دوران دونوں نوجوانوں کو روک کر اپنے ساتھ لے جایا گیا۔ بعد ازاں ان کی موجودگی یا مقام سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عاصم ولد موسیٰ خان یلانزئی اور اسرار ولد فقیر محمد یلانزئی کے طور پر ہوئی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا معاملہ کوئی نیا نہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مقامی کارکنان ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس مسئلے کو اجاگر کر رہے ہیں۔