خاران شہر میں قابض فورسز کے نصب کردہ جاسوسی کیمرے اکھاڑ کر ضبط کرلیے۔  بی ایل ایف

104

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خاران شہر میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے نگرانی اور جاسوسی کے لیے نصب کیے گئے کیمروں کے خلاف بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 15 جون کی شام 7 بجے کے قریب ایک کامیاب کارروائی کی۔ اس کارروائی میں سرمچاروں نے شاہوانی چوک، سبزی منڈی، قلعہ چوک اور شاپنگ بازار سمیت مختلف مقامات پر نصب کیمرے اکھاڑ کر ضبط کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز کی جانب سے خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کے اس نظام کا مقصد بلوچ عوام کی نقل و حرکت، ان کی نجی اور اجتماعی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ سمجھتی ہے کہ خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی  کے اس طرح کا انتظام بلوچ قوم پر مسلط پاکستانی نوآبادیاتی حکمرانی اور جبر کو جاری رکھنے اور تحریک آزادی کے خلاف جنگ میں قابض فورسز کا ایک اہم وسیلہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف خاران شہر میں مختلف مقامات پر نصب کئے گئے قابض فورسز کی خفیہ کیمروں کو اکھاڑ کر ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک بلوچ قوم کے خلاف قابض فورسز کی ہر قسم کی جارحیت اور نگرانی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔