خاران: بی وائی سی ریلی، مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج

57

خاران پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی کال پر نکالی گئی ریلی میں شرکت کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، خاران میں بی وائی سی کی جانب سے گزشتہ دنوں جبری گمشدگیوں کے خلاف نکالی گئی ایک پُرامن ریلی پر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے خواتین رہنماؤں سمیت 13 افراد کو نامزد، جبکہ 60 سے 70 نامعلوم افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔

یہ ریلی بی وائی سی کی مرکزی قیادت کی جبری گمشدگی اور ان کی رہائی کے مطالبے کے لیے نکالی گئی تھی۔ مظاہرین نے پُرامن طور پر اپنے مطالبات پیش کیے، تاہم پولیس نے ریلی کو “غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے طاقت کا استعمال کیا اور شرکاء پر مقدمات قائم کر دیے۔

واضح رہے کہ بی وائی سی قیادت کی گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نکالی گئی متعدد پُرامن ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کے منتظمین اور شرکاء کو پہلے بھی ایف آئی آرز اور دیگر ریاستی دباؤ کا سامنا رہا ہے۔