جھل مگسی میں عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

35

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں سرکاری زیر تعمیر روڈ پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں عسکری کمپنی کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ترجمان نے کہاکہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبوں سے دور رہیں، بصورت دیگر اپنی جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔