بیٹے کو پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مستونگ کے رہائشی منظور شاہ کی پریس کانفرنس

123

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے رہائشی سید منظور شاہ نے جمعرات کے روز سراوان پریس کلب مستونگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں لکپاس کے قریب پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے میرا بیٹا جانبحق ہوا ۔ انہوں نے اپنے جوانسال فرزند سید احسان شاہ کے قاتل کے خلاف کاروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا دو جون کو عید کی شاپنگ کے لئے کوئٹہ گئے رات کو وہاں رشتہ دار کے ہاں ٹھہرا اور اگلے روز مستونگ کے لئے نکلا تو شام کو مجھے انتظامیہ کا فون آیا تمھارا بیٹا روڈ حادثے میں زخمی ہوا ہے جب میں وہاں گیا تو معلوم ہوا کہ اسے ایف سی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ظلم ہے اور مجھے انصاف چاہیے ، میرے جوانسال بیٹے کو بلاوجہ راہ چلتے ایف سی نے شہید کیا ہے ۔