وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی قیادت میں بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم طویل بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 5851 دن مکمل ہو گئے ہیں۔
اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ تنظیم کے زیر اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف عید کے روز 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
نصر اللہ بلوچ نے اس موقع پر تمام سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بناکر لاپتہ افراد کے لواحقین کی آواز بنیں اور جبری گمشدگیوں، ماورائے آئین قتل اور ریاستی اداروں کے ہاتھوں بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔