ایران اسرائیل جنگ: امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے بلا مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

0

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بار پھر ایران کو کھلی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹس میں ایرانی سپریم لیڈر کو ہدف بناتے ہوئے بلا مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے اور تہران کے شہریوں کو فوری انخلاء کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنی ایک اور پوسٹ میں کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ خود ساختہ ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہوئے ہیں وہ ایک آسان ہدف ہیں مگر وہاں محفوظ ہیں ہم فی الحال انہیں نشانہ نہیں بنائیں گے (قتل نہیں کریں گے) کم از کم ابھی نہیں۔

مگر ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل برسائے جائیں ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ تین روز سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تصادم میں امریکہ تاحال براہِ راست شامل نہیں ہوا ہے اور وہ کسی بھی ممکنہ شمولیت کے اثرات کو رد کرتا ہے۔

تاہم گذشتہ شب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں تہران کے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شہر چھوڑ دیں جس کے بعد یہ امکان پیدا ہوا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے یہ بیانات نہ صرف خطے میں مزید بے چینی پیدا کر سکتے ہیں بلکہ امریکی خارجہ پالیسی پر بھی اثر انداز ہوں گے، خصوصاً ایسے وقت میں جب موجودہ امریکی حکومت دنیاء میں کشیدگی کو کم کرنے کی دعویٰ کرتا ہے۔

ابھی تک وائٹ ہاؤس یا امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ٹرمپ کے بیانات پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔