پنجگور: پرائیوٹ اسکول ٹیچر پر مسلح حملہ

114

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے بام اسکول کے ٹیچر نواب ولد بورجان پر حملہ کر دیا۔

نواب اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے دز کور میں انہیں نشانہ بنایا۔ وہ اس حملے میں جان بچانے میں کامیاب رہے، تاہم ان کی موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔

خیال رہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب بلوچستان میں تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

گزشتہ کچھ عرصے میں بلوچستان کے مختلف حصوں میں کئی اسکول ٹیچرز پر حملے ہوئے ہیں، جن میں سے کئی میں اساتذہ جان سے بھی گئے یا شدید زخمی ہوئے۔

اس قسم کے حملے نہ صرف تعلیم کے فروغ میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ علاقے میں خوف و ہراس بھی پیدا کرتے ہیں، جس کا اثر تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر پڑتا ہے۔

تاہم آج ہونے والے حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔