پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ پولیس اہلکار کی عدم بازیابی، لواحقین کا سی پیک شاہراہ پر دھرنا

107

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے غلام جان کے اہلخانہ نے انکی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر سڑک ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

لواحقین کی جانب سے احتجاج کے باعث سی پیک شاہراہ بند گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ غلام جان جو پیشے سے پولیس میں ملازم ہے کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے، جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

لواحقین نے علی حکام اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غلام جان کو بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔