پاکستانی فورسز نے سیاسی شخصیت کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد ازاں تین ماہ جبری گمشدگی کا شکار رہنے والے سیاسی شخصیت ناصر قمبرانی بازیاب ہوگئے ہیں۔
ناصر قمبرانی کو رواں سال 17 مارچ کو پاکستانی فورسز نے انکے گھر پر چھاپہ کے دوران حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے، جس کے بعد سے وہ جبری طور پر لاپتہ تھے۔
ناصر بلوچ کی بازیابی کے لئے انکے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ میں مظاہرے کئے گئے جبکہ ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے انکی جبری گمشدگی کی مذمت کی تھی۔
ناصر قمبرانی آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے انکے اہلخانہ نے ناصر قمبرانی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ناصر قمبرانی کی بازیابی کیلئے آواز بلند کی۔