نوشکی: لیویز تھانہ نذر آتش، سرکاری اسلحہ ضبط

162

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے کوچکی میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں لیویز فورس کی گاڑی، موٹر سائیکل اور کمرہ نذر آتش کر دیا گیا۔

مزید برآں، مسلح افراد نے اہلکاروں کا اسلحہ بھی ضبط کر لیا۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بلوچستان میں متعدد حملے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں حملہ آوروں نے سرکاری تھانوں پر قبضہ کیا، ہتھیار قبضے میں لیے اور سرکاری دستاویزات جلا دیں۔ علاوہ ازیں، بڑے شہر جیسے مستونگ اور زہری کے علاقوں پر بھی عارضی کنٹرول حاصل کیا گیا۔

اکثر واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریاستی سخت گیر پالیسیوں نے آزادی پسندوں کے بیانیے کو تقویت دی ہے، اور پاکستانی فوج و حکومت عوامی حمایت کھو رہے ہیں۔