ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے تعلق رکھنے والی ایک بلوچ خاتون کو پاکستانی فورسز نے جبراً لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، روبینہ بلوچ دختر/ محب اللہ، عمر 30 سال، جو پیشے کے لحاظ سے ایک سرکاری لیڈی ہیلتھ وزیٹر (LHV) ہیں، کو آج شام چار بجے اوورسیز کالونی، تربت سے ایف سی اور ملٹری انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے اغواء کر کے لاپتہ کر دیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے خاتون کی گمشدگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔