بی ایل ایف نے مستونگ، جھاؤ اور مند میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

93

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والے جنریٹر ٹرکوں پر حملہ کر کے ٹرکوں اور ان میں لدے سامان کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایک اور کارروائی میں جھاؤ کے علاقہ زیلگ میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر سنائپر حملہ کر کے دشمن فورسز کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔

میجر گہرام بلوچ نے مند میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 18 جون کی رات کیچ کے علاقے مند گوک میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے انتہائی قریب سے دشمن فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے باعث چوکی میں موجود فوجی اہلکاروں کی آہ و زاری کی آوازیں سنی گئیں۔ حملے میں دشمن فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔