بولان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے بولان کے مختلف علاقوں گونی پرا، یخو و گردنواح میں بڑے پیمانے پر پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس دوران فورسز کی بھاری تعداد ان علاقوں میں داخل ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی گئی۔
بولان و گردونواح میں گذشتہ کئی دنوں سے وقفے وقفے سے فوجی آپریشن کے اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں، اس سے قبل گذشتہ ماہ بولان کے علاقے سانگان، جالڑی اور گردونواح میں بھی فوجی آپریشنز کئے گئے۔
بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ ماہ شُور کنڈ، مچھ کے مقام آپریشن کے سلسلے میں علاقے میں داخل ہونے والے فورسز کے ایک گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
بی ایل اے کے مطابق اس حملے کے دوران گاڑی میں سوار تمام 12 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ تنظیم نے اس حملے کی ویڈیو فوٹیج بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ “ہکل” پر جاری کردی تھی۔