بلوچستان: دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

137

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر اور ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جن کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہ بخش ولد اسماعیل اور بخش اللہ ولد واحد بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بخش اللہ کو ضلع گوادر سے حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب، شاہ بخش کو ضلع کیچ کے علاقے دشت سے حراست میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ شاہ بخش اس سے قبل بھی 2019 میں جبری گمشدگی کا نشانہ بن چکے ہیں، جب انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ کئی مہینوں تک لاپتہ رہے اور بعد ازاں رہا کیے گئے۔ موجودہ واقعہ ان کی دوسری جبری گمشدگی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات ایک عرصے سےتشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہزاروں افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار بنے ہوئے ہیں۔