بارکھان: بم دھماکے میں کم سن ہلاک، دس زخمی

93

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں پیر کی دوپہر کو دھماکے کے نتیجے میں ایک 12 سالہ بچہ ہلاک جبکہ کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت محمد لقمان ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے جو سخی سرور سے تعلق رکھتا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا جب بازار میں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

واقعے کے بعد پولیس، لیویز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں عاطف شورو ولد عبدالمجید شورو، شہزاد ولد بہادر خان، علی داد، صفی اللہ ولد کمال۔ نعمان خان، اسماعیل ولد حکیم خان، لالو ولد دریا خان، نور حسن ولد ہارون اور کرم حسین ولد مدد حسین شامل ہیں۔