گوادر، کیچ :مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز

265

‎بلوچستان کے ضلع کیچ و گوادر سے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

‎دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوجی کارروائیاں خاص طور پر پسنی، اورماڑہ کے مختلف علاقوں سمیت ان سے متصل کیچ کے علاقوں و گرد و نواح میں بھی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔

‎تاحال دوران آپریشن جانی نقصان یا گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ناہی حکام نے اس آپریشن کے حوالے سے تاحال تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

‎واضح رہے کہ پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، رواں مہینے بلوچستان کے ضلع خضدار، قلات، مستونگ، کیچ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا گیا جبکہ پنجگور اور خضدار میں فوجی آپریشن کے دوران مبائل نیٹورکس اور انٹرینٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔