گوادر،تربت : فائرنگ پولیس اہلکار سمیت ایک شخص ہلاک ، 5 غیر مقامی زخمی

406

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سمیت تربت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پولیس اہلکار ہلاک ، پانچ غیر مقامی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں پنجاب کے باشندوں کی رہائشی کوارٹر پر دستی بم حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

نامعلوم مسلح افراد نے سید ہاشمی ایوینیو پر واقع بلال مسجد کے قریب پنجاب کے باشندوں کے رہائشی کوارٹر کو دستی بم سے نشانہ بنایا، اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب کے تین رہائشی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر جی ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہلاک ہوگیا جبکہ ایک مبینہ حملہ آور موقع پر مارا گیا۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دریں اثنا تربت پولیس کے مطابق سنٹر جیل کے قریب نائی کی دوکان میں ایک موٹر سائیکل پر دو نامعلوم سواروں نے فائرنگ کرکے سندھ بفین سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو زخمی کردیا۔ ان کی شناخت محمد حسین ولد محمد اور عبد الکریم ولد احمد کے ناموں سے کی گئی
ہے۔

مزید تحقیات پولیس کررہی ہے ۔