گلستان: فوجی قلعے پر خودکش حملہ، دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری

269

بلوچستان کے علاقے گلستان میں ایک اہم فوجی مرکز پر بڑے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کا آغاز ایک زوردار دھماکے سے ہوا جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ شروع ہو گئی، جو تاحال جاری ہے۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اُن کے جاری “الخندق آپریشن” کا حصہ ہے۔

تنظیم کے مطابق، حملہ آوروں نے فوجی قلعے کو خودکش موٹر بم سے نشانہ بنایا اور بعد ازاں مسلح افراد قلعے میں داخل ہو گئے جہاں ان کی فورسز سے جھڑپ جاری ہے۔

ٹی ٹی پی کے مطابق، اس حملے کا مقصد “دشمن کے گڑھوں کو نیست و نابود کرنا” اور ان کے بقول “شہداء کے خون کا بدلہ لینا” ہے۔

سرکاری سطح پر اس واقعے کی تاحال تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔