بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شاہ دوست اور عمران ولد غلام حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ واقعہ کیچ کے علاقے گیبن میں پیش آیا جہاں پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر دونوں بھائیوں کو ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد سے دونوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔