بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد میں پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے تمپ کے علاقے ملک آباد میں چھاپہ مار کر اس دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئیں۔
حراست بعد افراد کی شناخت دلیپ ولد رفیق اور بلال ولد باقی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں یہ پہلا موقع نہیں کہ نوجوانوں کو پاکستانی فورسز کی جانب سے اٹھایا گیا ہو اس سے قبل بھی ہزاروں افراد لاپتہ ہوچکے ہیں جن میں سے بعض کی لاشیں ملی ہیں جبکہ کئی تاحال لاپتہ ہیں۔”
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ مقامی و بین الاقوامی ادارے مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو شفاف طریقے سے حل کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔