بلوچستان کے علاقے زامران، ساہ دیم میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم حکام کی جانب سے تاحال نقصانات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گذشتہ روز سے زامران میں مختلف مقامات پر فورسز کو یکے بعد دیگرے حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان واقعات میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور رسد لے جانے والی گاڑیوں اور چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بلوچستان میں فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔