بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران آرچنِ کور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے لیے راشن لے جانے والی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑیاں فوجی چوکی کی جانب رواں دواں تھیں۔ واقعے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن بلوچستان میں ماضی میں ایسے واقعات کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں لیتی رہی ہیں۔