بلوچستان کے ضلع کیچ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوجی کارروائیاں خاص طور پر تگران کے علاقے میں جاری ہیں، جب کہ عبدوئی، ریزی کور، ھرئے کور، کارپاسی کور، کلگ ڈیم کور، وکائی کور اور گرد و نواح میں بھی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے عارضی کیمپ قائم کردیئے ہیں جبکہ علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں اہلکاروں کو دیکھا گیا ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
فوجی آپریشن کے حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔