بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ اور پنجگور سے دو افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے تعلق رکھنے والے انضمام ولد محمد حسن کو اہلِ خانہ کے مطابق گزشتہ رات ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں لاپتہ کر دیا گیا۔
انضمام حسن تربت یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طالب علم ہیں۔
اسی طرح پنجگور کے علاقے تسپ پنچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سمیر سبزل کو یکم مئی 2025 کو طور پر پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔