بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی جانب سے نصب کردہ نگرانی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کیمروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد کیمرے مکمل طور پر ناکارہ ہو گئے۔
تاحال حکام کی جانب سے اس واقعے پر باضابطہ کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوج کی جانب سے کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔ مگر حالیہ برسوں میں ان کیمروں پر متعدد بار حملے کیے جا چکے ہیں۔