بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارہ مئی 2025 کو شام 4 بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ، شاہو باتل کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
بی ایل ایف ترجمان کے مطابق تیرہ مئی 2025 کو صبح 7 بجے کے قریب جھاؤ کے علاقے گزی سوادان میں ایک تعمیراتی کمپنی کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکار اس وقت اینٹی پرسنل بارودی سرنگ کا نشانہ بنے جب وہ اپنی قائم کردہ پوزیشن کی طرف بڑھ رہے تھے جہاں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پہلے ہی بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی۔
ترجمان کے مطابق جیسے ہی وہ پوزیشن پر پہنچے تو بارود سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
میجر گہرام بلوچ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کولواہ اور جھاؤ میں دشمن فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی اور خود مختاری کی بحالی اور قابض افواج کے انخلاء تک لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔