کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید دو افراد جبری لاپتہ

107

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں پاکستانی فورسز نے مزید دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزین ولد شاہنواز سمالانی کو شاہرگ سے جبکہ ربنواز ولد علی نواز سمالانی کو شاہرگ کے علاقے کھوسٹ سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین نے دونوں افراد کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید ذہنی کرب اور بے یقینی کا شکار ہیں۔

لواحقین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ان کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں۔