کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ طالبہ ماجبین جبری لاپتہ

207

کوئٹہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے بلوچستان یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

جبری طور پر لاپتہ کی جانے والی خاتون کی شناخت ماجبین بنت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع واشک کے علاقے بسمیہ کی رہائشی ہیں۔ ماجبین بلوچستان یونیورسٹی میں بی ایس لائبریری سائنس کی طالبہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ماجبین کو کل رات تین بجے کوئٹہ سے فورسز نے حراست میں لیا اور بعد ازاں لاپتہ کر دیا۔ ان کے اہلِ خانہ کو تاحال ان کی موجودہ حالت یا مقام کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔