بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے متصل ڈغاری میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں پہ ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
دھماکہ دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا، جس کا نشانہ فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بنیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں دو اہلکار آئے ہیں جن میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے تاحال دھماکے کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران پاکستانی فورسز کو متعدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات شامل ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری مختلف آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔