کوئٹہ: بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں واقع پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ حملہ دشت درخشان کے مقام پر واقع فورسز کی چوکی پر کیا گیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے، اور اطراف میں چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم تاحال کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔