بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سبزل روڈ پر ایک گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں ملک شاہد لہڑی اپنے محافظ سمیت شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ بروز جمعہ اس وقت ہوا جب ملک شاہد لہڑی اپنی گاڑی میں سبزل روڈ سے گزر رہے تھے۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔