بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے جنگل باغ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا افسر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک آفیسر کی شناخت امجد ابابکی کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ شخص کی لاش کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
خیال رہے بلوچستان میں سی ٹی ڈی جعلی مقابلوں جبری لاپتہ افراد کو قتل کرنے میں شہرت رکھتی ہے جس کے باعث سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس ادارے پہ سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔