کوئٹہ، کیچ: مزید دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

81

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ضلع کیچ سے مزید دو افراد کے جبری گمشدگیوں کے کیسز روپورٹ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد میں پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست میں لیے گئے نوجوان کی شناخت عنایت اللہ ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، حملہ آوروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے، سے بتایا جاتا ہے۔

‏دریں اثنا عمیر لانگو ولد خورشید سکنہ کوئٹہ سریاب کے رہائشی کو رواں سال 21 مئی کی رات کے دو بجے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر عمیر بلوچ کو اپنے ساتھ لے گۓ جوکہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ یاد رہیں عمیر ایک کمسن کلاس 6th کے طالب علم ہیں ۔

لواحقین نے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔