پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
کراچی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کلیری میں چھاپہ مارتے ہوئے نویں کلاس کے طالب علم پندرہ سالہ شایان میر کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔
فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد نوجوان تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے ایک اور نوجوان و بی وائی سی رکن بالاچ بلوچ کو ملیر سے حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہیں۔
کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقوں گذشتہ دو مہینوں سے مسلسل چھاپوں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔