کراچی :بی وائی سی رکن بالاچ بلوچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

164

کراچی سے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد بالاچ بلوچ منظرعام پر نہیں آسکے۔

کراچی سے اطلاعات کے مطابق جام گوٹھ ملیر میں رات گئے پاکستانی فورسز نے بی وائی سی کے متحرک کارکن میر بالاچ ولد عبدالطیف کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد بالاچ بلوچ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

واضح رہے کہ بالاچ بلوچ کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں میں متحرک رہا ہے جبکہ انھیں گذشتہ سال جولائی میں ملیر سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ بازیاب ہوگئے تھے۔

بالاچ کے لواحقین نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔