اوتھل یونیورسٹی کو طالب علم کراچی سے جبری لاپتہ کردیا گیا۔
کراچی سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک اور بلوچ نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
بلوچ طالب علم شاہ نواز کو کراچی سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ نواز کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز سے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب صبح 4 بجے کراچی میں واقع انکے گھر سے حراست بعد لاپتہ کردیا گیا ہے وہ کراچی میں اپنے اہل خانہ کے علاج معالجے کے سلسلے میں مقیم تھے۔
جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے شاہ نواز اوتھل یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خاندان کے کاروبار سے منسلک تھے۔
انکے اہلخانہ نے طالب علم کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
لواحقین نے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ نواز کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور ان کے ساتھ ہونے والے غیرقانونی سلوک کا خاتمہ کیا جائے۔