ہفتے کے روز ڈیرہ مراد جمالی اور سوئی میں دو مختلف دھماکوں میں گیس پائپ لائن اڑا دیے گئے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔ بتایا جارہا کہ مذکورہ گیس پائپ لائن میں اس وقت گیس کی سپلائی بند تھی۔
دریں اثنا سوئی میں کشمور روڈ پر بھی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن میں دھماکا مزاری کوٹ کے مقام پر ہوا،
پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پائپ لائن میں دھماکا بارودی مواد کے باعث ہوا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ان علاقوں میں گیس لائنوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-