ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

78

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ریشو ولد خان محمد بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج پاکستانی فورسز نے مذکورہ شخص کو گھر سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے ۔

لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ریشو کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے ۔

واضح رہےکہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ کئی دو دہائیوں سے جاری ہے۔ جبکہ رواں سال روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔