بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے جبکہ کچھی میں مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹویو میں نامعلوم افراد نے تیل و گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل کی جانب سے نصب کیئے گئے گیس کنوے کے مین وال کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
گذشتہ شب کچھی کے علاقے حاجی شار میں نامعلوم مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ٹاور کی مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔
حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔