ڈھاڈر، جھل مگسی مرکزی شاہراہ پر دو گھنٹوں سے زائد مسلح افراد کی ناکہ بندی

358

بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع ڈھاڈر کے قریب جھل مگسی روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے دو گھنٹوں سے زائد ناکہ بندی کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ لگا کر آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں جہاں بلوچ آزادی پسند مرکزی شاہراہوں کا کنٹرول سنبھالتے رہے ہیں۔