بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آٹھ مئی 2025 کو شام 5 بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے چاغی کے علاقے کلی داودی میں پاکستان ائیر فورس کے دو اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بازار میں سامان خریدنے کے بعد کیمپ کی طرف جا رہے تھے۔ حملے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار فضائیہ میں کارپورل رینک نان کمیشنڈ ٹیکنیشن تھے اور اس وقت چاغی میں پاک فضائیہ کے ریڈار پر ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
ترجمان نے کہا کہ ہلاک اہلکاروں کی شناخت محمد طاہر ولد طارق محمود سکنہ کہوٹہ راولپنڈی اور محمد شفیق ولد امیر خان سکنہ تلہ گنگ ضلع کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچار دشمن فورسز پر حملہ کرنے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانے پر پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ چاغی میں پاکستانی ایئر فورس کے دونوں اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان بھر میں قابض پاکستانی فورسز کو نشانہ بنائے گی۔