چاغی: مسلح افراد کے حملے میں ائیرفورس کے دو اہلکار ہلاک

51

بلوچستان کے ضلع چاغی میں آج شام کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاکستان ایئر فورس کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں اہلکار بازار جا رہے تھے۔ حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اور نہ ہی حکام کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ موقف پیش کیا ہے۔