پنجگور: 3 سال سے جبری لاپتہ شخص کی لاش برآمد

685

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان رخشان ندی سے اتوار کے روز گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ۔

لاش DHQ ہسپتال پنجگور منتقل کیا گیا جسکی شناخت وحید ولد کریم داد ساکن عیسئی کور سے ہوئی جس کے جسم پر مختلف جگہوں پر کئی گولیاں لگنے کے نشانات ہیں ۔ مقتول کو 31 مارچ 2021 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں فورسز کے زیر حراست افراد کا حراستی قتل کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ھوشاب کیچ میں ایک جعلی مقابلے میں تین زیر حراست افراد کو قتل کیا گیا تھا ۔