بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم سے پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام کر دیا ہے۔
حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت اسرار، جنگیان رشید، فیصل مراد، قادر اور غلام جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق باقی چار کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ جنگیاں تاحال پاکستانی فورسز کے تحویل میں ہیں۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیاں معمول بن چکی ہیں، جہاں نہ صرف لوگوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا جاتا ہے بلکہ متعدد کیسز میں دورانِ حراست ان افراد کو قتل بھی کر دیا جاتا ہے۔