بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا، علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے طالب علم عامر داد بخش تشویش ناک حالات میں بازیاب ہوگئے۔ فیملی نے طبی امداد کے لیے پہلے انہیں پاک اومان اسپتال اور بعد میں ایمرجنسی میں کراچی منتقل کردیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ شدید تشدد سے انکی حالات نازک بتائی جارہی ہے ۔