واشک میں بڑی پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز

212

پروم کے بعد واشک کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے واشک میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، واشک کے علاقے راغے چِبی میں پاکستانی فورسز کی درجنوں اہلکاروں پر مشتمل بیس کے قریب گاڑیوں کو علاقے میں دیکھا گیا ہے۔

‎مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں فوج کی زمینی نقل و حرکت دیکھنے میں آیا ہے، تاحال دوران آپریشن جانی نقصان یا گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ناہی حکام نے اس آپریشن کے حوالے سے تاحال تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، اس سے قبل آج ہی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم کے پہاڑی سلسلے میں فوجی آپریشن کے اطلاعات موصول ہوئی تھی۔

اس سے قبل رواں مہینے بلوچستان کے ضلع خضدار، قلات، مستونگ، کیچ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا گیا جبکہ پنجگور اور خضدار میں فوجی آپریشن کے دوران مبائل نیٹورکس اور انٹرینٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔