نوشکی: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ، پولیس اہلکار جانبحق

156

نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کلی محمد حسنی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم قوم مینگل ساکن جمال آباد جانبحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد پولیس اہلکار کا موٹر سائیکل اور کلاشنکوف بھی اپنے ساتھ لے گئے۔