بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لیویز کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کیا ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال میں ان کی شناخت پنجاب کے رہائشیوں کے طور پر کر لی گئی۔ ان میں دو افراد کا تعلق پاکپتن سے ہے جن میں معین ولد غلام مصطفیٰ اور حزیفہ ولد محمد لطیف شامل ہیں۔ دیگر دو افراد کی شناخت عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔
لیویز حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔